7

قومی کوچز اور چیف سلیکٹر پی ایس ایل 6 سے باہر

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز،منیجر اور چیف سلیکٹر پی ایس ایل 6کے دوران کسی فرنچائز کیلیے خدمات انجام نہیں دے سکیں گے جب کہ پی سی بی کے فیصلے کا اطلاق ڈومیسٹک فرسٹ الیون ہیڈکوچز پر بھی ہوگا۔

ہر سال پی ایس ایل میں قومی کرکٹ سیٹ اپ سے منسلک شخصیات مختلف ذمہ داریاں نبھاتی نظر آتی تھیں، اس سے ان پر مفادات کے ٹکراؤ کا الزام بھی لگتا تھا، خاص طور پر قومی سلیکشن کے حوالے سے اپنی فرنچائز کے کھلاڑی کو ترجیح دینے کی باتیں ہوتی رہی ہیں۔

پی سی بی نے پہلے دعوے تو بڑے کیے مگر گذشتہ برس بھی ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کرتے دکھائی دیے تھے، البتہ اس بار پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچویں ایڈیشن میں سب سے آخری نمبر پر رہنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے چند روز قبل مصباح الحق سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں