8

سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF) نے غیر سرکاری ادارے کی کیٹگری میں جنوبی ایشیاء کے “Best Presented Annual Report Award 2019” کا ایوارڈ جیت لیا

سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF) نے غیر سرکاری ادارے کی کیٹگری میں جنوبی ایشیاء کے “Best Presented Annual Report Award 2019” کا ایوارڈ جیت لیا۔ اس کا اعلان SAFA (ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس) نے کیا۔

SAFAجنوبی ایشین ایسو سی ایشن برائے علاقائی تعاون (سارک) میں اعلیٰ ترین درجے کی اکاؤنٹنگ کے ادارہ کا فورم ہے جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈیا، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

SAFAکمیٹی برائے امپروومنٹ ان ٹرانسپرنسی، اکاؤنٹ ایبلٹی اینڈ گورننس (ITAG)ہرسال بہترین پیش کردہ سالانہ رپورٹ کیلئے ایوارڈز کااعلان کرتی ہے جو جنوبی ایشیاء کے درج بالا ممالک کی جانب سے شائع شدہ سالانہ رپورٹ کی انٹریز کی جانچ کی بنیاد پر دئیے جاتے ہیں۔

TCF نے چوتھی مرتبہ “Best Presented Annual Report” کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس سے پہلے کئی مرتبہ رنر اپ ایوارڈ اور سر ٹیفکیٹ آف میرٹ بھی حاصل کر چکاہے۔

TCF” اپنے اظہاریوں میں ہمیشہ اخلاقیات کے اصولوں، گورننس اور ٹرانسپرنسی کے اعلیٰ ترین معیارات کی پیروی کرنے کیلئے پرعزم ہے۔”یہ بات TCFکے صدر اورCEO سید اسد ایوب احمدنے کہی۔ انہوں نے مزید بتایا،”ہم سب کچھ ظاہر کرتے ہیں تاکہ ہمارے عطیہ کرنے والے اور دیگر اسٹیک ہولدرز کو معلوم ہوجائے کہ کتنے عطیات جمع ہوئے ہیں اور ان کو TCF کے مختلف پروگراموں میں کس طرح استعمال کیا جاتاہے۔”

مشہور عالمی جریدے “The Economist.”کے مطابق 1995میں قائم ہونے والا ادارہ TCF غالباََ دنیا میں اسکولوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلانے والا خودمختار ادارہ ہے۔
۔ ۲ ۔

یہ ادارہ پاکستان میں اپنے 1,625اسکولوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ266,000 مستحق طلبہ کو تعلیم کی سہولت فراہم کررہا ہے جن میں ہر کلاس میں 50% لڑکیوں کا ہدف برقرار رکھاجاتا ہے۔

سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF): کے بارے میں:

TCF ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی بنیاد1995 میں شہریوں کے ایک گروپ نے رکھی تھی جو تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہشمند تھے۔ 25 سال گزرنے کے بعد آج TCF کا شمار ملک کے صف اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جو پاکستان بھر میں اپنے1,652 اسکولوں میں کم مراعات یافتہ طبقے کے 266,000 طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرچکاہے۔

TCF ماڈل پاکستان کے شہری مضافات اور دیہی کمیونٹیز میں واقع خصوصی طور پر تعمیر کئے گئے اسکولوں کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھتاہے۔ ادار ہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مجموعی طور پر طلبہ کی انرولمنٹ میں تقریباََ 50% لڑکیا ں شامل ہوں۔ اس تاثر میں اضافے، انرولمنٹ اور تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کیلئے TCFنے پاکستان بھر کے سرکاری اسکولوں کو گود لینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں