6

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایپارک کے الیکشن کی گہما گہمی شروع ہو گئی

اسلام آباد( ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایپارک کے الیکشن کی گہما گہمی شروع ہو گئی۔27 جنوری کو شیڈول الیکشن میں 2 گروپ مدمقابل ہوں گے ۔ملک بھر میں پی اے آر سی کے 1400 ملازمین اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔دونوں گروپوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ ادارے میں الیکشن مہم بھی زوروں پر ہے۔پہلی بار الیکشن میں حصہ لینے والے انقلاب گروپ کیلئے لیاقت علی واہلہ صدر، احمد شیر تنولی جنرل سیکرٹری جبکہ چوہدری ذوالفقار علی سیکرٹری اطلاعات جبکہ کئی بار ایک دوسرے کے مخالف الیکشن لڑنے والے دو گروپوں کو ملا کر بنے والا گروپ انصاف ایمپلائز فیڈریشن کیلئے جہانگیر خان صدر، اسلم گجر جنرل سیکرٹری اور مدثر اقبال سیکرٹری اطلاعات کے امیدوار ہیں۔ انقلاب گروپ سیکرٹری اطلاعات کے امیدوار چوہدری ذولفقار علی نے کہا ہے کہ ہمارا گروپ پہلی بار الیکشن میں صرف اور صرف ملازمین کے حقوق جنگ لڑنے میدان میں آیا ہے، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت این اے آر سی میں پانی کا بند پلانٹ اور خواتین کیلئے پارک کی منظوری کروائی۔کئی سالوں سے ملازمین مسائل میں گہرا ہوا ہے مگرسابقہ برسراقتدار رہنے والے گروپوں نے کچھ نہیں کیا، ملازمین کی پرموشن،269 کی ملازمین کے مستقبل پر لٹکتی تلوار سمیت کئی مسائل سے ملازمین پریشان ہیں۔تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ تک نہیں مل سکا۔سابقہ برسراقتدار رہنے والے گروپ نے صرف اپنے مفاد کیلئے کام کیا۔دوسری جانب انصاف ایمپلائز فیڈریشن نے بھی الیکشن میں کامیابی کا دعوہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں