7

نیٹ فلیکس کا رواں برس ریکارڈ 70 ہولی وڈ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ریکارڈ 70 ہولی وڈ فلمیں ریلیز کرے گی۔

عام طور پر نیٹ فلیکس پر ہفتے میں ایک فلم ریلیز کی جاتی ہیں، جس میں ویب سیریز اور دستاویزی فلمیں بھی شامل ہوتی ہے۔

تاہم اب کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ برس سے سینما تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے زیادہ فلموں کو ریلیز کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق نیٹ فلیکس انتظامیہ نے تصدیق کی کہ سال 2021 میں بڑے ہولی وڈ اسٹارز کی میگا بجٹ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔تحریر جاری ہے‎

رواں سال لیونارڈو ڈی کیپریو، ڈیوائن جانسن، میرل اسٹریپ، جینیفر لارنس اور ٹیلر پیری سمیت دیگر بڑے اداکاروں کی فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔

اس سال نیٹ فلیکس پر ہارر، ایکشن، تھرلر، رومانٹک، کامیڈی، تاریخ اور رومانس سمیت بولڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق ریلیز کی جانے والی 70 فلموں کو امریکا میں ریلیز کرنے سمیت عالمی سطح پر انگریزی کے علاوہ دیگر 10 زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں