8

ترک ٹیم کے ساتھ اب تک کا بڑا ٹی وی منصوبہ بنائیں گے، ہمایوں سعید

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے پروڈیوسر کمال تکدن اور اداکار جلال آل کی جانب سے 5 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس چلے جانے کے بعد ہمایوں سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور دیگر ارکان ترک ٹیم کے ہمراہ ٹی وی کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ بنائیں گے۔

ہمایوں سعید نے 13 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں ترک ٹیم کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور عدنان صدیقی پروڈیوسر کاشف انصاری کے ساتھ مل کر ٹی وی کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ بنائیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ترک ٹیم کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے ترک ٹیم کی گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔

ہمایوں سعید نے مذکورہ ٹوئٹ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انہوں نے ‘ارطغرل غازی’ کے پروڈیوسر کمال تکدن اور اداکار جلال آل کی میزبانی کی۔تحریر جاری ہے‎

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کے دوست عدنان صدیقی پروڈیوسر کاشف انصاری کے ساتھ مل کر ترک ٹیم کے ساتھ ٹی وی سب سے کا بڑا منصوبہ پیش کریں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے پر تعاون کی یقین دہانی کرانے پر وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر شبلی فراز اور شہریار آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ مذکورہ مشترکہ منصوبہ پاکستان اور ترکی کی دوستی کا نیا آغاز ہوگا اور یہ اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔

اگرچہ ہمایوں سعید نے منصوبے کی وضاحت نہیں کی تاہم ترک ٹیم کی وزیر اعظم کے ساتھ 8 جنوری کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی پروڈکشن کمپنیوں کی جانب سے ‘ترک لالا’ ڈراما بنائے جانے پر وزیر اعظم کو آگاہی دی گئی تھی۔

وزیر اعظم نے ترک و پاکستانی اداکاروں و پروڈیوسرز کو مذکورہ منصوبے میں مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

ہمایوں سعید نے ترک پروڈیوسر کمال تکدن کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی، جس میں وہ دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے ‘ترک لالا’ پر بات کرتے دکھائی دیے۔

کمال تکدن کی مذکورہ ویڈیو کو عدنان صدیقی نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں ترک پروڈیوسر نے بتایا کہ ‘ترک لالا’ ایک تاریخی کردار ہے، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں