8

محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی

کراچی:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم آج محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دے کر اس بات کی وضاحت کردی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں واضح کردوں کہ میں پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گا صرف اس وقت جب یہ مینجمنٹ چھوڑ کر چلی جائے گی لہذا صرف اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے مجھ سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔

خیال رہے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکن پریمیئر لیگ سے واپسی پر اچانک قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں