5

طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان

اسلام آبادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ اور رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں ہے طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا اور ڈفلی والے کو ملک پر مسلط کردیا۔ 

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، اسرائیل اور ہندستان کے فنڈز سے الیکشن لڑا ، ہندوستان اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کے ایجنٹس کو وزیراعظم بنایا گیا ہے،دنیا نے دیکھا کہ مسجد کے ائمہ کو 10 ہزار دینے کی کوشش کی گئی تاہم علما نے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے پاکستان کو یہاں پہنچایا ہے پھر کہتے ہیں اداروں کے بارے میں بات نہ کریں۔ خواب دکھایا تھا ریاست مدینہ کا اور عوام جو اٹھی تو کوفہ کی ریاست تھی۔ یہود و ہنود عمران خان کو سہارا دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا الیکشن دباو اور مفاد پرستی کا شکار ہو چکا ہے۔ شاہراہ دستور پر تاریخی مظاہرہ کیا ہے، لیاقت باغ پر پانچ فروری کو بھر پور احتجاج کریں گے۔ کشمیریوں کو مودی کے ہاتھوں میں بیچا ہے کشمیر فروشی کے خلاف مظاہرہ ہوگا۔ اس مظاہرے میں مدرسے کے طلبا بھی شریک ہوں گے۔ دینی مدارس کے طلبا کو جلسے سے روکتے ہیں وہ وقت شیخ رشید بھول گئے جب  طالب علمی کے زمانے میں اپوزیشن کے جلسوں میں رقص کیا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں