6

جنرل مشرف کی والدہ کے انتقال پر ملکی عوام غم سے نڈھال ھے ۔صاحبزادہ ریاض
مرحومہ کے خاندان نے مملکت خدادد کے لیے بے پناہ قربانیان دیی جن کی نظیر ممکن نہیں ۔

اسلام آباد (خبر نگار )جنرل مشرف کی والدہ ایک عظیم خاتون تھی۔ان کے چلے جانے پر پورا ملک سوگوار ھے ۔انسانی حقوق کے کارکن کی حیثیت سے حکومت سے گذارش کرتا ھون کہ جنرل مشرف کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ھی وہ ماضی قریب کے سب سے بہترین حکمران تھے ان کی قربانیون کو نظر انداز کرنا کسی بھی طرح ملک کی خیر خواھی نہیں ان خیالات کا اظہار معروف کارکن انسانی حقوق صاحبزادہ ریاض خان نے گزشتہ روز جنرل مشرف کی والدہ کی قل خوانی پر کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل مشرف کا خاندان ان قابل فخر خاندانوں کا حصہ ھے جو اپنا سب کچھ چھوڈ کر مملکت خداد میی آے اور ملک کی بہترین انداز میی خدمت کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل مشرف کی والدہ ان قابل فخر ماون میی شامل تھیی جن کے بزرگون کا خون مملکت خداد پاکستان کی بنیادو ن میی شامل تھا ۔سابق صدر پاکستان اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹایرڈ پرویز مشرف کی والدہ محترمہ زرین بیگم ، جو سن 1920 کی دہائی کے اوائل میں پیدا ہوئی تھیں ، لکھنؤ میں پلیں بھڑھیں اور وہاں اپنی اسکول کی تعلیم حاصل کی تھی ، اس کے بعد انہوں نے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری لے کر دہلی یونیورسٹی کے اندرا پرستی کالج سے گریجویشن کیا تھا۔ اس کے بعد شادی کی اور اپنے آپ کو ایک خاندان کی پرورش کے لئے وقف کردیا۔اللہّ پاک پرودگار آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں