7

اسلام آباد کے تمام تھانوں میں انچارج انوسٹی گیشن تعینات

اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شہریوں کو فوری اور سستے انصاف کے حصول، تفتیش کو حقیقی معنوں میں اور جلدپایہ تکمیل تک پہنچانے اورمقدمات میں ملوث ملزمان کو مجاز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے قابل اور باصلاحیت تفتیشی و ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران کو تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے تفتیش کے تمام معاملات کی نگرانی ایس ایس پی انوسٹی گیشن خود کریں گے اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے زیرتفتیش مقدمات کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچا نا ہے اور ان میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا ہے،اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں