6

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایپارک الیکشن میں انقلاب گروپ نے میدان مار لیا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایپارک الیکشن میں انقلاب گروپ نے میدان مار لیا۔ انصاف ایمپلائز فیڈریشن کو 116 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ الیکشن جیتنے والا انقلاب گروپ پہلی بار انتخابات میں مدمقابل آیا تھا۔بدھ کو صبح9 شام 5 تک پولنگ جاری رہی۔ ملک بھر کے مختلف سٹیشنز سے انقلاب گروپ کو کل 742ووٹ ملے جبکہ انصاف ایمپلائز فیڈریشن626ووٹ حاصل کر سکی۔نومنتخب یونین کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری ذوالفقار علی نے کامیابی پر ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار الیکشن میں صرف اور صرف ملازمین کے حقوق جنگ لڑنے میدان میں آے تھے، ہماری کامیابی ملازمین کی کامیابی ہے،آئندہ چند ماہ میں ملازمین کا ان کے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے۔پوری کوشش کریں کے ملازمین کو درپیش مسائل سے ان کو چھٹکارا دلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں