6

وزیراعظم ھاوس میی یونیورسٹی کا قیام 390ملین روپے مختص وزیراعظم ھاوس میں یونیورسٹی کے قیام میی 6 سال لگیی گے ۔۔حکام وزارت ساینس اینڈ ٹیکنالوجی

اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ )
وزیر اعظم ہاوس میں یونیورسٹی کے قیام حوالے وزارت سائنس کے حکام کی بریفنگ کے دوران کہا گیا ھے کہ
وزیر اعظم ہاوس میں یونیورسٹی کے قیام میں 6 سال لگیں گے، ایک سال میں پی سی ون تیار کرلیا جائے گا،وزیراعظم ہاوس میں یونیورسٹی کی فیزبلٹی اسٹڈی بنائی جارہی ہے.
390 ملین کا بجٹ فیزبلٹی کیلئے مختص کیا گیا ہے.چیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں تین سینٹر آف ایکسیلنس بنیں گے،وہین دوسری طرف چیرمین سینٹ کمیٹی براے ساینس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے کوئی عملی کام نہیں ہوا،کورونا کی وجہ سے کام پر فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اس کے جواب میی کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہوا، جب پہلا کورونا کیس تو پاکستان کچھ نہیں بنا رہا تھا، آج پاکستان کورونا آلات کی برآمدات کرر ہا ہے، ہم نے دو نئی انڈسٹریز کھڑی کر لی ہیں، بڑی کمپنیاں آکر پاکستان میں ڈائیلاسسز مشینیں بنا رہی ہیں،
الیکٹرک وہیکل پالیسی ہماری بڑی کامیابی ہے، اس سال سب سے بڑی اسکالرشپ مہم شروع کررہے ہیں، اسکالرشپ منصوبے کیلئے 13 ارب مختص کر رہے ہیں، جب میں نے چارج لیا تو سائنس کے اداروں کے سربراہان نہیں تھے، سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ 16 ارب تک لے گئے ہیں۔چیرمین کمیٹی سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا آج آخری اجلاس ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت میں کام سست روی کا شکار ہے،50 فیصد اداروں کے سربراہان ہی نہیں تھے، ۔اس موقع پر وزیر ساینس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پندرہ سالوں کے بعد ہم نے تمام اداروں کے رولز بنائے ہیں، ھم نے پہلی بار سول ملٹری انٹرفیز تیار کیا ہے،نجی شعبے کی مدد کے بغیر وزارت اس طرح کے منصوبے اکیلے نہیں چلا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں