8

پاکستان میں کپاس کی پیداوار کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، فخر امام

اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ )

وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کا کاٹن سیمینار سے خطاب مین کہنا تھا کہ

انڈیا ہائبرڈ کاٹن میں ہے ہمارے پاس ہائبرڈ کاٹن میں نہیں ،ملک کیلئے کاٹن سب سے بہتر ہے ،تین مرتبہ کپاس کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کیلئے کوشش کی، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب 38لاکھ ایکڑسندھ 16لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کی گئی، سندھ میں نصف کپاس کی فصل تباہی ہوگئی تھی، گزشتہ دس سال میں کاشت کار کو چالیس سے پچاس ارب عالمی مارکیٹ سے کم ملتا ہے،پنجاب میں کپاس میں وائٹ فلائی کو کنٹرول نہیں کرسکے، پاکستان نے آج تک کیمیکل بنانے کی بات نہیں کی جو بڑا چیلنج ہے، 19.3فیصد جی ڈی میں کپاس کا حصہ ہے،
کاشتکاروں کو روکنا ہے کہ وہ کپاس کے علاؤہ دوسری فصلوں پر منتقل نہ ہو ، ملک میں 40ہزار ٹن بیج کی ضرورت ہو گی، کپاس کے بیج پر سبسڈی دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں