7

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرار

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرارہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزنے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ:

اوپنرز: عابد علی اور عمران بٹ

مڈل آرڈربیٹسمین: اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالماور سعود شکیل

آلراؤنڈرز: فہیم اشرف اور محمد نواز

وکٹ کیپرز: محمد رضوان اور سرفراز احمد

اسپنرز۔ نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ

فاسٹ باؤلرز: حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں