9

بھائی اور بھابھی پر تشدد، بلال سعید کا بیان سامنے آگیا

لاہور: گلوکار بلال سعید کے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا بیان سامنے آگیا۔

جمعرات کو بلال سعید کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ڈولفن فورس کی موجودگی میں نوجوان جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ابتداء میں سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو پرستار قرار دیتے رہے تاہم پولیس کا بیان سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آئی وہ جوڑا کوئی پرستار نہیں بلکہ اُن کے بھائی اور بھابھی تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلال سعید کو خاتون پر تشدد کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا پورے واقعے پر خاموشی اختیار کرنے والے بلال سعید نے اب خاموشی توڑ دی ہے۔

بلال سعید نے فیس بک پر اپنے گھر کی ویڈیو جاری کی جس میں اُن کے گھر کا سامان بکھرا پڑا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک خاتون کی عزت اور اس  کی حفاظت کس طرح کرنی چاہیے اور جو کچھ میں نے کیا وہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی خاطر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں