6

جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوگئی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان 2 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس میں بہتری آئی اور اب قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ 90 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں