7

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ اور بزنس مین پینل کے قائدین کی ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد آمد

اسلام آباد( خبر نگار ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ اور بزنس مین پینل کے قائدین کی ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد آمد۔خصوصی بینڈ دستے کی سلامی، پھول کی پتیوں کی بارش۔ فیڈریشن کے نومنتخب صدر میاں ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، نائب صدور محمد زاہد شاہ ، محمد حنیف لاکھانی ، اطہر سلطان چائولہ سمیت سابق صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار، نائب صدر سارک چیمبر، مرکزی جنرل سیکرٹری بی ایم پی سینیٹر حاجی غلام علی کے استقبال کیلئے فیڈرل ایریا کی بزنس کمیونٹی کا سمندر امڈ آیا۔ کیپٹل آفس میں جشن کا سماں۔ بزنس کمیونٹی کا ایف پی سی سی آئی کابینہ اور بی ایم پی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین پینل و سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار ،جنرل سیکرٹری بی ایم پی ونائب صدر سارک چیمبر ، سینیٹر حاجی غلام علی ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو،سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، نائب صدور اطہر سلطان چائولہ ، محمد حنیف لاکھانی، محمد زاہد شاہ، چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی ، کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی ، چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین و صدور اور ای سی و جی ممبران کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ جنہوں نے مسلسل بزنس مین پینل پر اعتماد کا اظہار کرکے بزنس مین پینل کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرایا۔ ہم سب پاکستان کی بزنس کمیونٹی ، انڈسٹری کے مسائل حل کرنے آئے ہیں ۔ ہر سیکٹر میں جو بھی مسائل ہیں وہ باقاعدہ ہمارے علم میں ہیں اور اگر جو بھی مشکلات بزنس کمیونٹی، چیمبرز و ایسوسی ایشنز کو درپیش ہیں وہ ہمارے علم میں لائیں تاکہ ان کے حل کیلئے ہم جدوجہد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنا ہے ۔ ہم خدمت کا جذبہ لیکر ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں آگے آئے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل ہماری طاقت اور اجتماعیت کو بہت نقصان دینے کی کوشش کی گئی ۔ اس کے باوجود پاکستان کی غیور بزنس کمیونٹی نے بزنس مین پینل کو ووٹ دیا جو اس بات کی عکاس ہے کہ پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا بی ایم پی پر اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں کامیاب ہو کرآ نے والی ہماری پوری ٹیم نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ ہم ذاتی مفاد نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کی جنگ لڑیں گے ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور خرم سعید ، قیصر خان دائود زئی ، محمد علی قائد ، سجاد سرور، محمد ریاض خٹک سمیت گلگت بلتستان ، اسلام آباداور خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی ، ای سی و جی بی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ میاں انجم نثار ، سینیٹر حاجی غلام علی ، میاں ناصر حیات مگو، خواجہ شاہ زیب اکرم ، اطہر سلطان چائولہ ، محمد حنیف لاکھانی ، محمد زاہد شاہ اور قربان علی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے تاجر کیلئے ایف پی سی سی آئی کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ کوئی بھی تاجر، صنعتکار کسی بھی وقت ہمیں مسائل سے آگاہ کر سکتا ہے ۔ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرکے پورے سیکٹر کو فائدہ پہنچا نے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا ۔ آخر میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام آباد آمد پر تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے ایف پی سی سی آئی کی نومنتخب کابینہ کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں