8

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی افریقی کپتان ہنرچ کلاسن کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لہذا اچھا میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں اوس پڑے گی تاہم اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے جب کہ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم اوپننگ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں