60

پاکستان سپر لیگ 6 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا۔

پاکستان سپر لیگ 2021 کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، کورونا کی وجہ سے روایتی افتتاحی تقریب کی جگہ ریکارڈنگ نشر کی جارہی ہے جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز فن کا مظاہرہ کریں گے، پروگرام کا کچھ حصہ ترکی میں ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تقریب دکھانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی  احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شائقین سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ میں شریک تمام فرنچائز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ 2021 22 مارچ تک جاری رہے گی جس میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، لیگ کا پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی  جب کہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا جب کہ کا ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں