8

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی رہائی کا پروانہ جاری ہوا، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے روبکار جاری کیے، لیگی رہنما احتساب عدالت سے روبکار لے کر جیل روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہباز کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کی، عدالت نے فیصلہ دیا کہ حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جو منظور کیے جاتے ہیں، حمزہ شہباز اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیاجائے، حمزہ شہباز 4 مارچ کو کیس کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، جب کہ لیگی کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں