10

ملک بھر میں مرغی کےگوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں مرغی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے مسلسل دور ہو رہی ہے، مرغی کا گوشت 400 روپے کلو سے بھی بڑھ گیا، دکاندار اورگاہک دونوں پریشان ہیں ،کہتے ہیں چکن کی قیمتوں کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے۔

لاہو رمیں ایک کلو مرغی کا گوشت 407روپے کلو ہوگیا ہے جب کہ زندہ مرغی 281 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پشاورمیں بڑھتےکورونا کیسز کے سدباب کے لیے لاک ڈاؤن لگتے ہی مرغی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ میں فی کلوگرام مرغی کی قیمت 293 روپے جا پہنچی ہے۔

کوئٹہ میں دو روز میں مرغی کےگوشت کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، مرغی کے ایک کلو گوشت کی قیمت 450 سے بڑھ کر 470 روپے ہوگئی ہے۔

چکن کی بڑھتی قیمتوں پر شہری پریشان ہیں، کہتے ہیں تنخوادار طبقہ اب مرغی کےگوشت کو ترسےگا۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہےکہ مرغی کی قیمتوں میں اضافےکے اصل ذمہ دار پولٹری فارمرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں