12

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو شیخ اختر حسین کی بطور سی ای او بحالی کو ختم کر دیا

اسلام آباد( خبر نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو شیخ اختر حسین کی بطور سی ای او بحالی کو ختم کر دیا،ہائیکورٹ ڈبل بنچ نے شیخ اختر کی جعلی پی ایچ ڈی ڈگری کے بارے فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائی کورٹ کے ڈبل بنچ مشتمل جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن حسن کیانی نے فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے وازرت صحت کی طرف سے 17مارچ شیخ اختر کی بطور سی ای او برخاستگی کا نوٹیفکیشن کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں عہدے سے برخاست کر دیا۔اس حوالے سے صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم نور مھر نے کہا کہ ، عدالت نے پی ایچ ڈی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا، آخر کار سچائی کی فتح ہوئی،فارما کمپنی اور ڈرگ مافیا کی فرمائش پر شیخ اختر کی غلط تعیناتی کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا، اس عمل سے غریب مریضوں کی جیب پر 800 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، موجودہ حکومت فارما مافیا, ڈرگ مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے۔اس معالے کے خلاد آواز بلند کرنے پر میرے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹی گئی۔شیخ اختر نے ادویات کی قیمتوں میں 800 ارب کی کرپشن لوٹ مار میں مرکزی کردار ادا کیا۔فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں