9

پاکستان سپر لیگ 6 پشاور نے کوئٹہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، زلمی کامیاب

ابو ظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرکو ہرا کر اہم کامیابی حاصل کر لی،ڈیوملر، کامران اکمل اور رومین پاول کی شاندار بیٹنگ اور محمد عرفان،عمید آصف کی شاندار باولنگ نے پشاور زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہیں تھا حیدر علی اور شعیب ملک جلد ہی پویلین لوٹ گئے حیدر علی پہلی ہی گیند پرمحمد نواز کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، سکور جب دس تھا تو شعیب ملک بھی دو رنز بنا کر نواز کی گیند پر آوٹ ہو گے۔ ا سکے بعد کامران اکمل اور ڈیوڈ ملر نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز کھیلیں ملر 73جبکہ کامران اکمل 59رنز بنا کر آوٹ ہوئے، رومین پاول نے19گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 43رنز بنائے،روتھرفورڈنے دس رنز بنائے مقررہ بیس اوورز میں پشاور زلمی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائے ۔ کوئٹہ کی جانب سے نوازنے دو جبکہ حسنین اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 198رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز اچھا تھا62کے سکور پر کوئٹہ کی پہلی وکٹ گری پھر بیٹنگ لائین ایسی اکھڑی کہ تین اعشاریہ دو اوورز میں کوئٹہ کی چھ وکٹیں گر گئیں، صائم ایوب 35عثمان خان 28جبکہ ویتھرلینڈ13رنز رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اعظم خان ، ڈلپورٹ اور محمد نواز بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے، محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا عمید آصف نے اپنی پہلی دو گیندوںپر دو وکٹیں حاصل کیں، چھ وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز اور خرم شہزاد نے وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی لیکن رن ریٹ بہت زیادہ ہو گیا جسکی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ ہدف پورا کرنے میںناکام رہی ۔ کوئٹہ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوررز میں نو وکٹوں کے نقصان پر136 رنز بنائے پشاور نے میچ 61رنز سے جیت لیا۔ پشاور نے میچ جیت کر دو قیمتی پواینٹ حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ، شاندار اننگز پر ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں