15

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے بھی کپتان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان بنادیا۔

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اپنے نام کرلیا ہے، میگا ایونٹ کے بعد آئی سی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بابر اعظم کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، ایڈم زمپا ، آسالنکا، ایڈرین مارکرم، معین علی، ہرسرانگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نورٹریج جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ بھارت کا ایک بھی کرکٹر آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بناسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں