63

بھارتی اداکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

ممبئی:مرزا پور میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار گھر کے واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم پر مبنی بھارت کی مشہور ترین ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ میں للت کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار براہما مشرا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق اداکار براہما مشرا ممبئی اندھیری کے ورسوا میں رہائش پذیر تھے اور وہ گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اداکار کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔

پولیس کی جانب سے اداکار براہما مشرا کے اپارٹمنٹ کو سیل کرکے ان کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اداکار کی موت پر او ٹی ٹی ٹی کے مشہور پلیٹ فارم ایمازون پرائم کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ’’براہما مشرا، ہمارے للت ، ویب سیریز مرزا پور میں ہمیں ہنسانے اور رلانے کے لیے آپ کا شکریہ ، ہمیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “بھارتی اداکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں