261

پانی پینے کے 10 بہترین اوقات

ویسے تو پانی جتنا زیادہ پیا جائے اتنا صحت کیلئے مفید ہے لیکن معروف میڈیکل نیوز ویب سائٹ جس میں پانی پینا انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

دن و رات کے 15 ایسے اوقات کار تحریر کیے جارہے ہیں جس میں پانی پینے کا فائدہ دوچند ہوجاتا ہے

1) جب آپ کو بھوک لگ رہی ہو تو کھانا کھانے سے پہلے پانی پیئں۔

2) جب آپ سو کر اٹھیں: کیونکہ طویل نیند کی وجہ سے آپ کا جسم ایک طرح سے روزے کی حالت میں ہوتا ہے، نہ کچھ کھایا گیا ہوتا ہے اور نہ پیا۔

3) جب بھی پسینے آنا شروع ہوں: ایسی حالت میں زیادہ دیر بغیر پانی کے رہنا طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

4) ورزش سے پہلے، ورزش کے دوران اور ورزش کے بعد پانی پیئں۔

5) طبیعت خراب ہونے کے دوران جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنا ہی بیماری سے افاقے کی کنجی ہے۔ اسہال، اُلٹی، بخار وغیرہ جسم سے پانی کی سطح کو کم کردیتے ہیں۔

6) جب آپ ہوائی جہاز میں ہوں: جی ہاں! جتنی زیادہ اونچائی ہوگی ہوا میں نمی کا تناسب اتنا ہی کم ہوگا جسکی وجہ سے جہاز کی اندرونی ہوا خشک رہتی ہے۔ کوشش کریں پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔

7) خواتین کیلئے: مخصوص ایام کے آغاز میں جو درد کی لہریں اٹھتی ہیں یہ dehydration کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔ اگر حیض سے پہلے ہی زیادہ مقدار میں پانی پینا شروع کردیا جائے تو اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔

8) بعد دوپہر کے ہم میں سے اکثریت اپنی توانائی کسی نہ کسی کام یا سرگرمی میں صرف کرچکی ہوتی ہے تھکاوٹ محسوس ہورہی ہوتی ہے۔ ایسے میں کافی یا چائے پینے کے بجائے پانی پی لیا جائے تو وہ زیادہ فائدہ مند ہے۔

9) سردرد: سر میں درد ہونے کی سب سے عام وجہ پانی کی کمی ہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دماغ کا تین چوتھائی حصہ پانی پر مشتمل ہے۔

10) وزن گھٹانے کی پلاننگ: پانی صرف پیٹ بھرنے والی کیلوری فری شے ہی نہیں بلکہ یہ ہاضمہ بھی اچھا کرتی ہے۔ پانی جسم میں موجود چربی کو گلانے کے عمل کو تیز بھی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں