453

کنگ سلمان ریلیف پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل


کنگ سلمان ریلیف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل ۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا تاکہ سرد موسم شروع ہونے سے قبل متاثرین کو بروقت ریلیف میسر ہو۔

اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع (گانچے ، سکردو ، نگر ، استور ، غزر ، چترال ، سوات ، اپر دیر ، مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، دادو ، جام شورو ، بدین ، قمبر شھدا کوٹ) میں ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو‏ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں