81

اے این ایف کا اہم اور کامیاب آپریشن

نوجوانوں کو خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کی غرض سے سمگلنگ کی کوشش ناکام۔

خفیہ اطلاع پر کاروائی ، کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ سمگلنگ کی کوشش ناکام۔

خُفیہ ذرائع سے اطلاع تھی کہ ایک خاتون لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بزریعہ ڈائیوؤ بس کراچی سے راولپنڈی سمگل کرے گی۔

اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد ڈائیوو ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی کی۔

اسی دوران اطلاعات کے مطابق ٹرمینل پر ایک مشتبہ شخص رہائشی وزیرستان اور خاتون ملزمہ کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

ملزمہ کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئ وِیڈ قبضے میں لےلی گئی ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے۔

ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔

مُقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے، ترجُمان اے این ایف۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں