92

پسماندہ علاقوں میں کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کا مشن

پسماندہ علاقوں میں کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کا مشن، اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے ولی بال ٹیموں کے مابین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔یہ رنگا رنگ ایونٹ دو دنوں تک جاری رہے گا،زاہد فاروق ملک کی رپورٹ
خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع بٹگرام میں کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے ضلع کے دس ٹیموں کے مابین ولی بال مقابلوں کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیا گیا۔

اپنے نوعیت کے اس بہترین ٹورنامنٹ کا افتتاح سربراہ پیرزئی ملکال قوم فیاض محمد جمال خان نے کیا۔انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ بٹگرام کے نوجوان کھیل کھود کی سرگرمیوں میں کسی سے پیچھے نہ رہے، اسی لئے خود ہی ان تمام کھلاڑیوں کو اسلام آباد بلایا اور یہاں مقابلے منعقد کروائے،ان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں مگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ابھی تک ان کو مواقع نہ مل سکے

اس موقع پر مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں نے بھی اس بہترین کاوش کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے ولی بال کے کھلاڑیوں پر نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کے دروازے کھولنے کیلئے نیگ شگون بھی قرار دیا


بٹگرام کے کھلاڑیوں کے لئے اسلام آباد میں اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد پسماندہ علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے قابل تحسین عمل ہے حکومت کو چاہئے کہ ان کھلاڑیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے بلکہ ان کو ایسے مواقع بھی فراہم کرے
پسماندہ علاقوں کے ان ہونہار اور ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی اگر مناسب تربیت کی جاے تو مستقبل میں پاکستان نا نام روشن کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں