اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 46

اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

186 کلو چرس بلوچستان سے کراچی سمگل کی جا رہی تھی۔

برآمدہ چرس ڈرائیور سیٹ کے پیچھے کیبن میں بنے خُفیہ خانوں سے برآمد ہوئی ۔
پشین کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان سے 201 چرس بھرے کیپسولز برآمد۔

برآمدہ کیپسول بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے لائے جا رہے تھے ۔

اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر مشترکہ کاروائی۔

فلائٹ نمبر QR 601 سے دوحہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 53 گرام چرس برآمد۔
بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار۔

اے این ایف اور اے ایس ایف کی کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی۔

فلائٹ نمبر WY 324 سے مدینہ جانے والےمُلزم کےسے 930 گرام ہیروئین برآمد۔
ہنگو کا رہائشی ملزم گرفتار۔

راولپنڈی سکیم 3 کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم 20 نشہ آور گولیاں برآمد۔

مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔
ترجمان اے این ایف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں