62

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 120 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد
3 ملزمان گرفتار ،ملزمان میں 1 خاتون بھی شامل ہے۔

راولپنڈی اولڈ ائیرپورٹ کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 445 گرام ہیروئین برآمد
برآمدشدہ منشیات نمک کے ڈبوں میں چھپائی گئ تھی

لاہور کوٹ لکھپت کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں امریکہ بھیجے جانے والے پارسل سے 880 گرام کیٹامائن برآمد
برآمدشدہ منشیات گفٹ اور صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئ تھی۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے ملزم کے بیگ سے 1 کلو 514 گرام ہیروئین برآمد
گجرات کا رہائشی ملزم گرفتار۔

اے این ایف اور ایف سی کی بلوچستان تافتان میں مشترکہ کاروائی
350 کلو افیون اور 200 کلو چرس برآمد۔

کچلاک روڈ کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے کار سے 54 کلو چرس برآمد
نوشکی کا رہائشی ملزم گرفتار

زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ 17700 نشہ آور گولیاں برآمد ۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مشترکہ کاروائیاں۔

پلاسٹک کے تھیلوں سے 52 کلو 500 گرام چرس اور 3 کلو 500 گرام آئس برآمد ۔

کراچی نارتھ ناظم آباد کے قریب کراچی کے رہائشی ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد
گرفتار ملزم دیگر مقدمات میں بھی مطلوب اشتہاری مُلزم ہے۔

تمام گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔
ترجمان اے این ایف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں