7

نیب ریفرنسز؛ نوازشریف بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت پہنچ گئے

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف بکتربند گاڑی میں العزیزیہ اسٹیل ملزاور لیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت پہنچ گئے۔ احتساب عدالت نمبردو کے جج ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی پیشی کے سلسلے میں جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ نواز شریف کے روٹ پر دو سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو10 سال قید بامشقت اور80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں