9

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور: پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بسمہ معروف کی شادی ان کے کزن انجینئر ابرار احمد کے ساتھ ہونا انجام پائی۔

گزشتہ روز بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی روایتی انداز سے منائی گئی، جس میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

سابق کپتان ثناء میر، فاسٹ بولر کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ، آل راؤنڈر ایمن انور اور وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
کرکٹر بسمہ معروف پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر بنواتے ہوئے—.فوٹو/جیو نیوز

ایونٹ میں سب نے ہی شاندار ملبوسات زیب تن کیے اور ڈھولکی کو خوب انجوائے کیا۔

اس موقع پر سب نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں