6

چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ حکومت گرادے گی، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، فریال تالپور اور سید مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے بعد پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے ہیں۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں، یہ چیخیں منی لانڈرنگ کی ہیں۔
جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے ذیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا- سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی ذراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں-
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جی ہاں، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔
جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے ذیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا- سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی ذراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں-
پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہُ دھاڑ آپکی حکومت گرادیگی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پیٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔

واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی صدرآصف علی زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں