10

امریکا میں ساڑھے 6 کلو وزنی صحتمند بچے کی پیدائش

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون کے ہاں ساڑھے 6 کلو وزنی صحتمند بچے کی پیدائش ہوئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں توقعات کے برعکس تقریباً 14پونڈ اور 13 اونس وزنی بچے کی پیدائش نے خود ماں سمیت ڈاکٹرز اور نرسوں کو حیران و پریشان کر دیا۔

ٹیکساس کے اس اسپتال میں اب تک پیدا ہونے والے بچوں میں بھی یہ سب سے وزنی بچہ ہے۔

جہاں والدین بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں وہیں انہیں اپنے نومود بچے علی جیمز کیلئے 6 ماہ کے بچے کے سائز کے کپڑے بھی لینے پڑے۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے وزنی 10 کلو گرام کے بچے کی پیدائش 1955 میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں