4

ریٹائرمنٹ کے بعد مفت لیگل کلینک کھولوں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد مفت قانونی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے صحافیوں کے وفد نے غیر رسمی ملاقات کی۔ صحافیوں نے چیف جسٹس کو ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولوں گا اور مظلوم، غریب و بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا، یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے اور ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں