7

عامر خان سے افیئر کی خبروں پر فاطمہ ثنا کا شدید ردعمل

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اب تک بولی وڈ کی چند ہی فلموں کا حصہ بنی ہیں، تاہم وہ میڈیا اور مداحوں کے درمیان مقبول بہت زیادہ ہورہی ہیں۔

ان کی مقبولیت کی وجہ فلموں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان سے ان کے افیئر کی افواہیں بھی ہیں۔

طویل عرصے سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے افیئرز کی خبریں میڈیا میں سامنے آرہی ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے اس پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا کو جواب دے دیا۔

اداکارہ کا فلم فیئر کو دیے اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ افواہیں کافی پریشان کن ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کے مطابق ’پہلے مجھے کافی برا لگتا تھا، کیوں کہ مجھے کبھی ایسے کسی مسئلے کا سامنا کرنا نہیں پرا، کئی ایسے لوگ جن کو میں جانتی بھی نہیں وہ میرے بارے میں لکھ رہے ہیں، وہ جانتے بھی نہیں کہ ان میں کتنی سچائی ہے، لوگ انہیں پڑھ کر میرے بارے میں غلط باتیں سوچیں گے، مجھ سے پوچھیں میں جواب دوں گی، اگر میں اصلیت میں خراب ہوں تو لوگ میری اصلیت دیکھیں، لیکن اگر میں ایسی نہیں ہوں تو میں نہیں چاہتی لوگ مجھے برا سمجھیں، لیکن اب مجھے نظرانداز کرنا آگیا ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں