6

اداکارہ جیہ پرادہ کا بھارتی سیاستدان پر تیزاب سے جلانے کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیہ پرادہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے انہیں تیزاب سے جلانے کی کوشش کی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ جیہ پرادہ نے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے چند خوفناک حادثوں اور اپنے اور سیاستدان امر سنگھ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیہ پرادہ نے کہا کہ مردوں کی اس دنیا میں ایک خاتون کا سیاست میں آنا کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا۔ امر سنگھ نے ہر طرح کے حالات میں میری حمایت کی ہے، وہ میرے ’’گاڈ فادر‘‘ہیں، لوگوں کا تو کام ہے باتیں بنانا لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں