5

شریف برادران ماضی کے ڈان ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور اور ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، شریف برادران ماضی کے ڈان ہیں، سعودی ولی عہد کے دورے سے تاریخی سرمایہ کاری آئے گی، عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا پہلے روز ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان کے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی، تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی چلا کرے گی، راولپنڈی سے ملتان کے سفر کا دورانیہ 11 گھنٹے میں طے ہوگا، 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں پٹڑی لے کر جاؤں گا، 750 زائد گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں، ریلوے عوام کی ہے، ہم پر آرام حرام ہے، کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا معاملہ رواں ماہ حل کرنے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں