6

راولپنڈی بوکاٹا کی صدائیں،حکومت یاقدامات ہوا میں اڑتے رہے

راولپنڈی بوکاٹا کی صدائیں،حکومت یاقدامات ہوا میں اڑتے رہے
راولپنڈی : (میٹروواچ نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کاروائی کے واضح احکامات کے باوجود جمعہ کے روزراولپنڈی شہر و چھائونی میں پتنگ بازوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات ہوائی فائرنگ ،انڈین گانوں اوربو کاٹا کی نذر کر دیئے ،جمعہ کے دن سے رات گئے تک آسمان رنگی برنگی پتنگوں سے بھرا رہا چھتوں پر لگے سائونڈ سسٹم اور انڈین گانوں سے کان پڑی آوازا سنائی نہ دیتی تھی کینٹ کے مختلف علاقوں میں بسنت میلہ عروج پر رہا اس دوران پتنگ بازی کے شوقین شدید ہوائی فائرنگ کے ساتھ قاتل کیمیکل ڈور کا آزادنہ استعمال کرتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں