10

اساتذہ کا انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر زکے خلاف ایجوکیشن آفس مری روڈ کے سامنے دھرنا۔

راولپنڈی( میٹروواچ نیوز)اساتذہ کا انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر زکے خلاف ایجوکیشن آفس مری روڈ کے سامنے دھرنا۔
مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو سکولوں پر تالہ بندیاں، بھوک ہڑتال،اور اس کے بعد سڑکوں پر لانگ مارچ کریں گئے شرکاء کا اظہار خیال،روز نامہ میٹروواچ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے چیئرمین شاھد مبارک،ضلعی صدر قاضی محمد عمران،جنرل سیکرٹری،راجہ اورنگزیب،سینئر نائب صدر،سید ابرار حسین شاہ،صدر راولپنڈی سٹی،عظمت عباسی،ڈپٹی پریس سیکرٹری شیر محمد اعوان نے کہا ہم راولپنڈی کے اساتذہ کے ساتھ انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز کے نام پر ہونے والی اس زیادتی کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہم دھرنا جاری رکھیں گے دوسرے اضلاع سے جو بھی راولپنڈی میں آنا چاہتا ہے وہ اپنی سیٹ اور پیکج لے کر آئے پہلے ہی وزیر تعلیم مراد راس نے یہ اعلان کیا ہے کہ چالیس طلبا ء پر ایک استاد ہوگا جبکہ راولپنڈی میں پہلے ہی بائیس طلباء پر ایک استاد موجودہے اب اگر مزید ٹرانسفر ز کر کے یہاں اساتذہ کو بھیجا گیا تو ان کو کیسے ایڈجیسٹ کیا جائے گیا پہلے ہی راولپنڈی کے اساتذہ جنکاضلع راولپنڈی کا ڈومیسائل ہے وہ دور دراز علاقوں میں جا رہے ہیں شرکاء کا کہنا ہے کہ ہیڈ لاک فیڈرل پر لاگوں ہوتا ہے ہمارے پاس ہیڈ لاک کے نام پر پہلے ہی بے ضابطگیوں کی بھرمار ہے اب مزید 695اساتذہ کا جو انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز کا این او سی جاری ہوا ہے ہم اس کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں جبکہ2013کے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے مطابق ضلع راولپنڈی اساتذہ کے تعداد ضرورت سے زائد ہے اس لیے پنجاب حکومت کو چایئے کہ وہ اس انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز پر غور کریں اور غیر ضروری اقدامات کی بجائے اس پر سنجیدگی سے اساتذہ سے ملکر اس مسلے کو فوری حل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں