35

بھارتی معروف ہدایتکار کرن جوہر اپنے پاکستانی ہم شکل کو دیکھ کر حیران رہ گئے

سوشل میڈیا پر اکثر مشہور شخصیات کے مشابہ چہروں کے چرچے ہوتے رہتے ہیں ایسے میں ایک پاکستانی مداح بھارتی فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر سے اتنی مماثلت رکھتے ہیں کہ خود کرن جوہر بھی ان کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

حال ہی میں کرن جوہر نے میوزک کے حوالے سے ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی جس پر ایک پاکستانی مداح عثمان خان نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کرن جوہر سے پوچھا کہ ’لوگ کہتے ہیں میں آپ سے ملتا ہوں، کیا ایسا ہے‘؟

بابو بھیا نامی ٹوئٹر صارف نے مشورہ دیا کہ ’سر اپنی بایوپک بنائیں اور اس میں مرکزی کردار میں انہیں لے لیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں