60

پورنو گرافی کیس؛ اداکارہ شلپا شیٹھی کو بڑا دھچکا، کروڑوں کا نقصان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی جن کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہیں کو حال ہی میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

شلپا شیٹھی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ  بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو ’’سپر ڈانسر چیپٹر4‘‘ کی جج بھی ہیں۔ تاہم جب سے ان کے شوہر کے کارنامے میڈیا پر آئے ہیں شلپا شیٹھی کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شلپا شیٹھی کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سے بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوستوں نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

پورن فلموں کے اسکینڈل کی وجہ سے  شلپا شیٹھی کو حال ہی میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رئیلیٹی شو’’سپر ڈانسر چیپٹر4‘‘ میں اس ہفتے شلپا شیٹھی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور ماضی کی معروف اداکارہ موشمی چیٹرجی بطور مہمان جج شرکت کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں