8

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

لاہور: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس آٹھویں سے چودھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولرز میں پیٹ کمنز پہلی، اسٹورٹ براڈ بدستور دوسری، نیل ویگنر تیسری، ٹم ساﺅتھی چوتھی، جیسن ہولڈرپانچویں، کاگیسو ربادا چھٹی اور مچل اسٹارک ساتویں پوزیشن پر ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 6 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے محمد عباس کی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں اور پاکستانی پیسر 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جسپریت بمرا اور ٹرینٹ بولٹ کے نام بھی ٹاپ 10  میں شامل ہیں۔

دوسری جانب بیٹسمینوں کی ٹاپ 6 پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں آیا، اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے،  کین ولیم سن چوتھے، بابراعظم پانچویں اور ڈیوڈ وارنر چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ چتیشور پجارا ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں