8

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر میں کل 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور اکتوبر میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روپے رہی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے کی گئی ہے جس پر 14 نومبر کو سماعت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں