9

مرد ڈاکٹر نے خود سے شادی کرکے لوگوں کو حیران کردیا

اگرچہ عام طور پر شادی مرد و خاتون کے درمیان ہی ہوتی ہے، تاہم جدید دور میں کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن میں خواتین یا مرد حضرات نے جنس مخالف کے بجائے، جانوروں، درختوں اور یہاں تک اپنی ذات سے ہی شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ایسا ہی منفرد واقعا جنوبی امریکی ملک برازیل میں بھی پیش آیا، جہاں ایک مرد ڈاکٹر نے منگیتر کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد خود سے شادی کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں، برازیل کی ریاست باہیا کے 33 سالہ پلاسٹک سرجن نے خود سے شادی کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

ارجنٹائن کی شوبز ویب سائٹ کے مطابق ریاست باہیا کے 33 سالہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو نے گزشتہ ماہ کم از کم 40 مہمانوں کی موجودگی میں خود سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو نے گزشتہ ماہ ایک خاتون سے منگنی کرلی تھی اور دنوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے تھے مگر کورونا لاک ڈائون کے دوران دونوں میں مختلف مسائل پر بحث کے دوران جھگڑا ہوگیا۔

دونوں کے درمیان بحث میں ہونے والا جھگڑا ان کے رشتے کے اختتام پر ختم ہوا اور خاتون نے رواں برس اگست میں ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو سے منگنی ختم کرکے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

منگیتر کے چھوڑ کر جانے پر اگرچہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو ابتدائی دنوں میں پریشان رہے، تاہم بعد ازاں انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود سے ہی شادی کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو نے اپنے قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور انتہائی رازدار کسٹمرز کو ریاست بہایا کے ایک جزیرے پر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں