6

نیب نے نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی جس میں سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کے سابق سربراہ آفتاب سلطان اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

نیب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب نے کہا کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں