9

کیٹ ونسلیٹ نے پانی میں 7 منٹ تک سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹام کروز نے جب 24 سال قبل مشن امپوسبل سیریز میں شمولیت اختیار کی تو ایک ادکار ہوتے ہوئے اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے حوالے سے ساکھ لیجنڈری حیثیت اختیار کر گئی، اس سیریز کی ہر نئی فلم میں دنگ کردینے والے اسٹنٹس ہوتے ہیں جو ٹام کروز نے خود کیے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کا خیال ہو کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی مشن امپوسبل گھوسٹ پروٹوکول میں دنیا کی سب سے بلند عمارت پر چڑھنے کا مظاہرہ ٹام کروز نے خود نہ کیا ہو مگر آپ کی سوچ غلط ہے۔

مگر 2015 میں ٹام کروز نے مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک اسٹنٹ کے لیے سانس روک کر ایک فلمی ریکارڈ بنایا تھا۔

ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے زیادہ ترین مناظر پانی کے اندر عکسبند ہوئے ہیں اور اس میں کیٹ ونسلیٹ ایک ‘واٹر پرسن’ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اس کردار کے لیے انہوں نے اپنی سانس 7 منٹ تک روکنے کا متاثر کن کارنامہ سرانجام دیا۔

اس طرح انہوں نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 6 منٹ تک سانس روک کر قائم کیا تھا۔

گزشتہ دنوں اتار کے پروڈیوسیر جون لاندو نے کیٹ ونسلیٹ کے ایک زیرآب سین کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں