15

دپیکا کی زندگی کا سب سے بڑا راز ’کافی ودکرن’ میں سامنے آگیا

ھارتی نامور شو کافی ود کرن کے سیزن 6 کی پہلی قسط 21 اکتوبر کو نشر ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکارائیں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ مہمان بن کر شریک ہوئیں۔

اس شو پر میزبان کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے ان کے کام کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔

دپیکا کی زندگی کا سب سے بڑا راز ’کافی ودکرن’ میں سامنے آگیا
انٹرٹینمنٹ ڈیسک22 اکتوبر 2018 Facebook Count
1
Twitter Share
0
بھارتی نامور شو کافی ود کرن کے سیزن 6 کی پہلی قسط 21 اکتوبر کو نشر ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکارائیں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ مہمان بن کر شریک ہوئیں۔

اس شو پر میزبان کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے ان کے کام کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس شو کی پہلی قسط نشر ہونے کے ساتھ ساتھ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔

اس شو پر کرن جوہر نے دپیکا پڈوکون سے رنویر سنگھ کے ساتھ ان کے رشتے کے حوالے سے کئی سوالات کیے۔
اس دوران دپیکا پڈوکون کی زندگی کا وہ راز سامنے آگیا جو اب تک کسی کو معلوم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کے ایک ساتھ ہونے کی خبریں تو طویل عرصے سے سامنے آتی رہیں، لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ دونوں کب سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

اس شو پر جب دپیکا پڈوکون سے کرن جوہر نے سوال کیا کہ وہ اور رنویر کب سے ایک ساتھ ہیں تو اداکارہ نے بتایا کہ ان کے افیئر کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں