8

پی ایس ایل: زلمی کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی تو اپنا جادو نہ چلا سکے اور 9 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر ابتسام شیخ کی گیند پر عمر امین کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم گزشتہ چند میچوں سے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے والے کیمرون ڈیلپورٹ نے اس مرتبہ 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر لیوک رونکی کے نقصان کو پورا کیا۔

انہوں نے پہلے 28 رنز بنانے والے فلپ سالٹ کے ہمراہ 46 رنز کی پارٹنرشپ جبکہ 22 رنز بنانے والے والٹن کے ہمراہ 73 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔

کمیرون ڈیلپورٹ 71 رنز بنانے کے بعد 17ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے، تو آصف علی نے 2 چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

تاہم وہاب ریاض نے زلمی کی جانب سے آخری اوور کروایا اور اس اوور میں یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنھبال لی ہے، اس سے قبل پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں زلمی نے کیرون پولارڈ اور عمر امین کی نصف سنچریوں کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ معمولی رن ریٹ میں کمی کے باعث 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، اس لیے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا بھی حامل ہوگا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اکثر کپتان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہیں مگر گزشتہ میچوں میں ہمارے باؤلرز نے بہت زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث ہم نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں