7

ٹی 20میچ میں ایسا ریکارڈ بنادیا گیاکہ تجزیہ کاربھی حیران

نیپالی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انجلی چاند نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ ساﺅتھ ایشین ویمن گیمز میں کرکٹ چیمپئن شپ مقابلے میں مالدیپ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرنیپال کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ، مالدیپ کی اوپنر سجا فاطمہ کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہیں اور رن آﺅٹ ہوگئیں،

ان کے بعد آنے والی سمیا عبدل بھی 6گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنائے بغیر پوویلین واپس لوٹ گئیں،مالدیپ کی کپتان زونا مریم کو انجلی چاند نے 10گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنانے کا موقع دیئے بغیر پوویلین واپس بھیج دیا ،وکٹ کیپر بلے باز حفصہ عبداللہ محض4رنز بنا کر پوویلین لوٹیں،ان کے بعد آنے والی کسی بھی بلے باز نے ایک بھی رن نہ بنایا اور مالدیپ کی پوری ٹیم10.1اوورز میں محض16رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی ، اوپنر حمزہ نیاز9رنز کے ساتھ کامیاب ترین بلے باز رہیں جب کہ مالدیپ کی8کھلاڑیوں نے کھاتہ بھی نہ کھولا ۔

نیپالی ویمن ٹیم کی جانب سے24سالہ انجلی چاند نے2.1اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے مالدیپ کی 6کھلاڑی پوویلین لوٹائیں ،یہ مینز یا ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی باﺅلر کی بہترین کاوش بنی،انہوں نے آخری تین کھلاڑیوں کو مسلسل تین گیندوں پر آﺅٹ کرکے ہیٹرک بھی مکمل کی،انجلی چاند سے قبل ملائیشیا کی ماس ایلیسا نے جنوری2019ءمیں چین کی ٹیم کے خلاف3رنز دیکر 6شکار کیے تھے ۔ نیپالی ویمن ٹیم نے 17رنز کا ہدف پہلے ہی اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں